دہلی،15 اگسٹ (ذرائع) دہلی کے ہمایوں مقبرہ کیمپس میں واقع ایک درگاہ کی چھت گر گئی۔ اس حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔ اس وقت کی صورتحال کے مطابق مرنے والوں میں 3 خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ دراصل ملبے میں دبے لوگوں کو باہر نکال کر ایمس کے ٹراما سینٹر میں علاج کے لیے لایا گیا۔
جہاں سے ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ جہاں راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
دراصل دہلی کے نظام الدین علاقے میں ہمایوں کے مقبرے کے پیچھے واقع پتی شاہ درگاہ کے 2 کمرے گر گئے۔ اس وقت این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔