: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 جولائی (ذرائع) دہلی کے حیدر پور پلانٹ میں تعینات ایک جوان نے اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ اس واقعہ میں دو جوانوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تیسرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی
ہے۔ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم جوان نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی۔
پولیس نے ملزم جوان کی شناخت 32 سالہ لانس نائک پروین رائے کے طور پر کی ہے۔ وہیں، مرنے والے جوانوں کی شناخت پنٹو نمگیال اور دھنہنگ سوبا کے طور پر کی گئی ہے۔