the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں شملہ بائی پاس پر واقع سیولہ کلن (Sevla Kalan) علاقے میں ایک مسجد کی تعمیر کو لے کر تنازعہ پیدا ہوگیا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسجد کی تیسری منزل پر جاری تعمیراتی کام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رکوا دیا۔ اطلاعات کے مطابق، وکاس ورما کی قیادت میں بجرنگ دل کے کارکن موقع پر پہنچے اور تعمیراتی کام کو زبردستی روک دیا۔ وکاس ورما نے الزام عائد کیا کہ مسجد کی تعمیر کے دوران سڑک کی زمین پر تجاوزات کی گئی ہیں، جس کے باعث



آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ وکاس ورما کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں 2017 میں بھی شکایت درج کروائی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود تعمیراتی کام جاری رہا اور اب عمارت تین منزلہ ہوگئی ہے۔ اس  نے یہ بھی الزام لگایا کہ  سیولہ کلن (Sevla Kalan) کے بعض مقامی باشندوں کے مطابق، مسجد کی انتظامیہ ان سے مکانات خالی کرکے دوسری جگہ منتقل ہونے کے لیے کہہ رہی ہے۔ دوسری جانب، مسلم سیوا سنگٹھن نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ اس معاملے میں تعمیر کی قانونی حیثیت اور تجاوزات سے متعلق الزامات کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.