: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنئی، 21 جون (یو این آئی) تمل ناڈو کے کلاکور بچی ضلع کے کرونا پورم گاؤں میں جمعہ کو زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔ ریاستی حکومت نے اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا اور سو گوار خاندانوں کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔
موصولہ
اطلاعات کے مطابق تقریباً 165 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گاؤں کی تقریباً ہر گلی میں اموات ہوئی ہیں۔ جمعرات سے گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔ بتایا جا رہا ہے ہے۔ کہ مقامی لوگوں نے منگل کی رات پاؤچ میں بیچی گئی زہریلی شراب پی تھی اور پھر جلن کی شکایت کی۔ اطلاعات کے مطابق ان میں سے کئی بے ہوش ہو گئے۔