سانگلی، 22 جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے سانگلی ضلع کے انپڑی تعلقہ میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے نیٹ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے اور وجہ پوچھنے پر بد تمیزی سے جواب دینے پر ناراض ہو کر اس کی لاٹھی
سے پٹائی کر دی جس سے اس کی موت ہو گئی، پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی سادھنا دھونڈی رام بھوسلے 12 ویں جماعت کی طالبہ تھی جس کے والد استاد ہیں۔
انہیں اتوار کی رات گرفتار کیا گیا۔