تلنگانہ 17 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سنگاریڈی ضلع کے کونڈاپور منڈل کے مارے پلی گاؤں میں موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ایک نوجوان کی گردن میں چائنا مانجہ پھنس گیا، جس کے نتیجے میں
وہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ پیش آتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو سنگاریڈی سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر جانچ شروع کردی ہے۔