ذرائع:
تلنگانہ کے ورنگل شہر پر "مونتھا" طوفان نے شدید قہر برپا کیا ہے چہارشنبہ کے دن صبح سے شام تک موسلادھار بارش کے باعث شہر مکمل طور پر پانی میں گھیر گیا۔ اگرچہ شام کے بعد بارش میں کچھ وقفہ آیا، لیکن شہر اب بھی سیلابی پانی سے متاثر ہے۔ ورنگل کے مختلف علاقوں میں تقریباً 45 کالونیاں زیرِ آب آگئیں، جن میں سے 30 کالونیاں بدترین طور پر پانی میں محصور ہوگئی ۔ سائی گنیش کالونی، سنتوشی ماتا کالونی، ڈی کے نگر، این این
نگر، مائی سیا نگر اور سمیا نگر میں گھروں کے اندر تک پانی داخل ہوگیا، جس سے مقامی لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ایس ڈی آر ایف عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ورنگل کے مشرقی حصے میں حکام نے چھ ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں، جہاں نچلے علاقوں کے مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہر کے 12 ریلیف مراکز میں اب تک 1200 متاثرین کو پہنچایا جا چکا ہے۔ادھر ہنمکنڈہ کے بیشتر حصے بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اور عام آمدورفت شدید طور پر متاثر ہے۔