: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بارہمولہ، 18 نومبر (یو این آئی) سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے بدھ کے روز یہاں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف کی 92 ویں بٹالین کے واڈّرہ کیمپ میں صبح اس وقت ہنگامہ بپا ہو گیا جب وہاں گولی چلنے کی آواز آئی۔ فوراً موقع پر پہنچے دیگر
جوانوں نے اپنے ایک ساتھی کو خون میں لتھ پتھ پایا۔ زخمی جوان کو فوراً اسپتال لے جایا گیا، وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل راجن کمار (اڈیشہ کے باشندے) کے بطور ہوئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ راجن نے یہ خودکشی کیوں کی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کاروائی کر رہی ہے۔