the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 5 فروری (ذرائع) آر ٹی سی بس ڈرائیور اور کنڈکٹر پر کرکٹ بیٹ سے حملہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقع 4 فروری اتوار کی رات کا ہے- پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان محمد مجید اور محمد قاسم نے خطرناک انداز میں بس کو اوورٹیک کیا۔
لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے ناراض بس ڈرائیور نے بائیک سواروں پر شور مچایا اور ان کے ساتھ جھگڑا کیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے اپنی گاڑی روکی، بس میں گھس کر ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گالی گلوچ کرتے ہوئے کرکٹ کے بیٹ سے مارنا شروع کردیا۔
ہنگامہ آرائی میں ڈرائیور شیخ عبدل شدید زخمی ہوگئے اور کنڈکٹر رمیش کا بایاں بازو ٹوٹ گیا۔ بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
اطلاع ملنے پر ڈومل گوڈا پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو گرفتار کرلیا۔ انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹی ایس آر ٹی سی کے ڈائریکٹر وی سی سجنار نے خبردار کیا کہ اگر ٹی ایس آر ٹی سی کے عملے پر حملے جاری رہے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.