the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: عادل آباد ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تلنگانہ کے جیناتھا منڈل کے منگورلا گاؤں سے تعلق رکھنے والے انٹرمیڈیٹ کے طالب علم شیوا نے امتحان لکھنے کے لیے داخلے سے انکار کیے جانے کے بعد ستنالا پروجیکٹ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔

17 سالہ طالب علم، جو TSS WR جونیئر کالج میں انٹر فرسٹ ایئر کے امتحان میں شرکت کر رہا تھا، دو منٹ تاخیر سے پہنچا اور سخت قوانین کی وجہ سے اسے داخلے سے منع کر دیا گیا۔

یہ انکار شیوا کے لئے بے حد ذہنی پریشانی کا باعث بنی، شیوا نے قریبی پروجیکٹ میں اپنی زندگی کا خاتمہ



کرنے سے پہلے اپنے والد سے معافی مانگتے ہوئے ایک خودکش خط لکھا۔

"میں منٹ آرڈر کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکا، میں یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکتا اور اس بات کا مجھے افسوس ہے"۔

پولیس نے پراجیکٹ کے قریب طالب علم کی چپل، پرس اور خودکشی کا خط ملنے کے بعد خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا۔ اس کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

سرکل انسپکٹر سائی ناتھ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

حیدرآباد اور وقارآباد میں بھی طلبہ کو امتحانی ہال میں داخلے سے منع کرنے کے واقعات پیش آئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.