ذرائع:
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمود کے قتل پر ریاستی ڈی جی پی شیوا دھر ریڈی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، گاڑیوں کی چوری اور چین چھیننے جیسے جرائم میں ملوث شیخ ریاض کو پکڑنے کے دوران ملزم نے پولیس کانسٹیبل پرمود پر چاقو سے حملہ کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ڈی جی پی نے اس واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نظام
آباد پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔انہوں نے ملٹی زون-1 کے آئی جی چندرشیکھر ریڈی کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے، مقتول کانسٹیبل کے گھر والوں سے ملاقات کر کے تعزیت کرنے اور ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ڈی جی پی نے یہ بھی حکم دیا کہ قتل کی جگہ سے حاصل شواہد کی بنیاد پر تلاشی مہم کو تیز کیا جائے تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔