: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جگتیال کے کریم نگر شاہراہ پر کنڈہ گٹو کے قریب ایک لاری اور آر ٹی سی بس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق لاری جگتیال سے کریم نگر کی جانب جارہی تھی، جبکہ آر ٹی سی بس کریم نگر سے جگتیال کی طرف آرہی تھی۔ اسی دوران
کنڈہ گٹو کے قریب دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں آر ٹی سی بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جبکہ بعض مسافروں کو بھی چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے جگتیال ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔