ذرائع:
گجرات کے ضلع وڈودرا میں کرجن کے قریب نیشنل ہائی وے-48 پر واقع ایک سی این جی اسٹیشن پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب گیس فل کرنےکے دوران ایک کار کا گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ حادثہ جندل کمپنی کے سامنے واقع سی این جی پمپ پر پیش آیا۔ خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت کار کے اندر کوئی موجود
نہیں تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا پچھلا حصہ اور شیشے کے ٹکڑے کئی میٹر دور جا گرے، جبکہ پاس میں کھڑی دو دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرجن فائر بریگیڈ کی ٹیم اور مقامی پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر حفاظتی تدابیر اختیار کیں اور حالات پر قابو پایا۔