ذرائع:
چھتیس گڑھ کے بلاسپور ضلع میں لال کھادن اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے خوفناک تصادم میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تصادم کے باعث مسافر ٹرین کے
کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے، جبکہ ریلوے اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے سبب بلاسپور-کٹنی اور ہاوڑہ روٹس پر ٹرین سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔