حیدرآباد، ٨ مئی (ذرائع) حیدرآباد کے علاقہ کیشوگیری، چندرائن گٹہ میں رات دیر گئے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نامی خاتون کیتھواتھ بُجّی کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ قاتلوں نے بُجی کا گلا کاٹ کر قتل
کردیا اور بعد میں نعش کو آگ لگا دی۔
پڑوسیوں نے گھر سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا اور فوراً گھر میں داخل ہو کر آگ پر قابو پایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چندرائن گٹہ پولیس، کلوز ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھا کرنے کا کام شروع کر دیا۔