: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بھوپال: ایمس بھوبال میں چین اسنیچنگ کا ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون ملازمہ کو لفٹ کے اندر نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، تاہم پیر کے دن اس وقت منظر عام پر آیا جب سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، جس نے اسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ متاثرہ خاتون ملازمہ ورشہ ڈیوٹی کے دوران لفٹ میں اکیلی موجود تھیں کہ اسی دوران ماسک پہنے ایک نوجوان
لفٹ میں داخل ہوا۔ ملزم نے پہلے گفتگو کا بہانہ بنایا اور خاتون سے ایک طبی شعبے کے بارے میں سوالات کیے، تاکہ انہیں باتوں میں الجھایا جا سکے۔ اسی دوران موقع پاکر اس نے خاتون کی چین چھین لی اور فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دی گئی، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ اس واقعے نے ایمس جیسے حساس اور محفوظ سمجھے جانے والے ادارے میں سکیورٹی انتظامات پر تشویش پیدا کر دی ہے۔