حیدرآباد،٨ مئی (ذرائع) ہیمکنٹ ایکسپریس (14609) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کیٹرنگ اسٹاف نے ایک مسافر اور یوٹیوبر وِشال شرما پر صرف اس لیے حملہ کر دیا کیونکہ اُس نے زائد رقم وصول کیے جانے کی شکایت آن لائن درج کرائی
تھی۔
اطلاعات کے مطابق وِشال شرما دورانِ سفر یہ محسوس کیا کہ کیٹرنگ اسٹاف مقررہ نرخوں سے زیادہ پیسے وصول کر رہا ہے۔ اس پر اس نے آن لائن شکایت درج کرائی۔ شکایت کے بعد کیٹرنگ اسٹاف نے اس سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا، "ہمارے خلاف شکایت کرے گا؟" اور اس پر تشدد کیا۔