میڈچل،٢٥ جولائی (ذرائع) تلنگانہ کے ضلع میڈچل میں ایک ڈرائیور غنودگی کے عالم میں اپنی کار ایک گھر کی دیوار سے ٹکرا دی۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس اسٹیشن کے تحت شمبھی پور علاقے میں پیش آیا۔ آدھی رات کو اچانک پیش آنے والے اس حادثے نے خوفناک
حادثہ میں گھر کے مالکان کو حیران کردیا۔
وہ اس کار کو دیکھ کر حیران رہ گئے جو گھر کے صحن میں ہونی چاہیے تھی دیوار پر چڑھی ہو ئی تھی۔اس حادثہ میں اچھی بات یہ رہی کہ اس میں کسی کی موت نہیں ہو ئی۔ جبکہ دو افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔