تلنگانہ 3 دسمبر 2025 (رائع) تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے کَڑتال سے حیدرآباد آ رہی ایک کار میں مکتامادارم گیٹ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ تیزی سے پھیلنے سے گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، تاہم کار میں سفر کر رہے چاروں افراد بروقت
باہر نکل کر محفوظ رہے اور کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ تلکونڈہ پلی منڈل کے ویٹا پور سے حیدرآباد کی جانب آتے وقت یہ آگ لگی، اور شبہ ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا پولیس کے مطابق اس واقعے کے سلسلے میں کسی کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔