ذرائع:
حیدرآباد کے ایرم منزل میں واقع بی پی سی ایل پٹرول پمپ پر پٹرول بھرتے وقت ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ کار میں سوار دو افراد نے بروقت
گاڑی چھوڑ کر اپنی جان بچائی۔ پٹرول پمپ کے عملے نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پایا اور فائر بریگیڈ نے پہنچ کر مکمل طور پر آگ بجھا دی۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔