ذرائع:
تلنگانہ کے میڈچل ضلع کے اوشاپور علاقے میں ایک مہیندرا کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاعات کے مطابق، یہ کار ورنگل سے حیدرآباد کی جانب مریضوں کو لے جا رہی تھی کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور کی بروقت
حاضر دماغی کے باعث کار میں سوار دونوں مریضوں کو محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا گیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔