: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/اناؤ/20مئی(ایجنسی) اترپردیش کے لکھنؤ -آگرا ایکسپریس وے پر ایک بار پھر سے بڑا حادثہ ہوا، لکھنؤ -آگرا ایکسپریس وے پر مسافروں سے بھری والو بس، سڑک کنارے ٹرک سے ٹکراکر پلٹ گئی، اس حادثے میں بس ڈرائیور کی موت ہوگئی،
جبکہ 24 مسافر زخمی ہوگئے-
حادثے کی معلومات کے بعد موقع پر پہنچی حسن گنج پولیس نے مسافروں کو ریسکیو کراکر باہر نکالا اور زخمیوں کو لکھنؤ کے ٹرما سنٹر میں بھیجا، بتایاجارہا ہے کہ حادثہ دیر رات حسن گنج پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا-