: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چتر کوٹ،04 اکتوبر(ایجنسی) اتر پردیش کے ضلع چتر کوٹ کے ریپورا علاقہ میں جمعرات کو زائرین سے بھری ایک بس کے پلٹ جانے سے 35 مسافر زخمی ہوگئے جن میں پانچ کی حالت کافی نازک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ 76 پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ترکہوا پورا گاؤں میں زیر
تعمیر پل کے نزدیک ایک بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس میں سوار 35 تیرتھ پر جانے والے زائرین زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں پانچ مسافرں کی حالت باعث تشویش ہے سبھی کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سبھی مسافر مدھیہ پردیش کے ساگر اور ودشا کے رہنے والے ہیں جو چتر کوٹ سے کامتا ناتھ جی کے درشن کر کے الہ آباد جا رہے تھے۔