نیپال 3 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) نیپال کے بھدراپور ایرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بُدھا ایئر ویز کا ایک طیارہ قابو سے باہر ہو کر رن وے عبور کرتے ہوئے قریبی نہر کی سمت بڑھ گیا، تاہم گھاس میں پھنس جانے کے باعث
رک گیا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔کٹھمنڈو سے آنے والے اس طیارے میں 51 مسافر اور عملہ سوار تھا۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔