حیدرآباد،١٥ مئی (ذرائع) حیدرآباد کی مصروف ترین روڈ پر ایک مسلم نوجوان کا قتل کردیا گیا- نیلوفر ہوٹل کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ ایان قریشی کا نامعلوم افراد نے سڑک پر قتل کر دیا۔
حافظ بابا نگر کے پھول باغ کا
رہائشی ایان، اپنے بہنوئی کے قتل کیس میں ملزم تھا اور نامپلی کورٹ میں سماعت میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ اس پر حملہ کیا گیا۔حملہ کرنے والے موقع واردات سے فرار ہوگئے، جبکہ ایان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کر دی ہے ۔