: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: بی آر ایس پارٹی کے سینئر لیڈر کشن ریڈی شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ حضور آباد کے موضع پوتی ریڈی پیٹ میں جمعہ کی رات پیش آیا جس سے گاؤں میں غم کی فضا چھا گئی۔ کشن ریڈی کے قریبی رشتہ دار رگھوتم ریڈی کی بیٹی کی شادی جمعہ کے روز ہنمکنڈہ میں ہوئی ۔ شام کو پوتی ریڈی پیٹ گاؤں میں بارات نکالی گئی۔ بارات کے دوران کشن ریڈی جوش و
خروش سے ناچ رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گر پڑے۔فوراً مقامی لوگوں نے انہیں حیدرآباد کے ہاسپٹل منتق لیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ وہ پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو چکے تھے۔ وہ ماضی میں ایس آر ایس پی پراجیکٹ ڈسٹری بیوٹر کمیٹی، متحدہ کریم نگر ضلع کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ پہلے بھی قلب کے عارضہ کا علاج کرواچکے ہیں۔ بی آر ایس کے کئی قائدین اور کارکنوں نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔