ذرائع:
حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ ملکارجنا نگر ملکاجگیری میں آج ایک خطرناک لینڈ سلائیڈ کے دوران پہاڑی سے بڑے بڑے پتھر گر کر مین روڈ پر آ گئے جس سے جی ایچ ایم سی کی کچرا اُٹھانے والی آٹو رکشہ کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی
نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک بھاری پتھر اب بھی پہاڑی کے کنارے خطرناک طور پر لٹکا ہوا ہے جو کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ متعلقہ زمین سرکاری ملکیت بتائی گئی ہے جو کمشنر حیدرآ کے تحت ہے تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غیر قانونی قبضے کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے پہاڑی کی ساخت اور ڈھلوان متاثر ہوئی ہے۔