حیدرآباد 15 فروری 2026 (اعتماد نیوز) سنگاپور سے حیدرآباد آنے والی ایک فلائٹ میں بم رکھے جانے کے دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد توار کو حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر شدید سنسنی پھیل گئی۔دھمکی آمیزای میل کے موصول ہوتے ہی ایئرپورٹ کے حکام نے فوری طور پر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا اور طیارہ
کی محفوظ لینڈنگ کے لئے ہنگامی اقدامات کئے۔طیارہ کے لینڈ ہوتے ہی تمام مسافروں کو بحفاظت نکال کر ایک الگ ٹرمنل پر منتقل کیا گیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے طیارہ کی مکمل تلاشی لی۔تفصیلی جانچ کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی جس پر حکام نے اس دھمکی کو محض ایک افواہ قراردیا۔