ذرائع:
دہلی میں بم کی دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب دہلی ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس دھمکی کے بعد عدالت کی تمام کارروائیاں اچانک روک دی گئیں اور وکلاء کے مطابق اطلاع دی گئی کہ عدالت میں بم ہونے کا خدشہ ہے۔بتایا
گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کی آفیشل ای میل آئی ڈی پر یہ دھمکی موصول ہوئی ہے۔ فی الحال ہائی کورٹ کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ دھمکی بھرے ای میل میں لکھا گیا: ''مقدس جمعہ کے دھماکوں کے لیے پاکستان اور تمل ناڈو کی ملی بھگت ہے، جج روم/عدالتی احاطے میں تین بم رکھے گئے ہیں۔ دوپہر 2 بجے تک جگہ خالی کر دی جائے۔''