the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد5ستمبر(یواین آئی)سعودی عرب میں مرنے والے تلنگانہ کے ورکر کی لاش 145دنوں بعد اس کے آبائی مقام منتقل کی گئی۔جگتیال ضلع کے کونڈپور سے تعلق رکھنے والے 55سالہ ایس راجیاکی موت 14اپریل کو ریاض کے ایک اسپتال میں ہوئی تھی۔لاک ڈاون کے نفاذ کی وجہ سے فلائٹس معطل ہوگئی تھیں جس کے نتیجہ میں اس کی لاش کی منتقلی میں کافی تاخیر ہوئی۔اس مسئلہ کو ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ کے علم میں 21جون کو کونسلر سرویسس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈو رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی نے لایا۔سفارت خانہ کے عہدیداروں نے ان کو جواب دیا کہ سفارت خانہ اس معاملہ سے لاعلم ہے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی اس کی موت کا اندراج کروایا جائے گا اور لاش کی منتقلی کے اقدامات کئے جائیں گے تاہم لاش کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی



کیونکہ اس کے اسپانسر(کفیل)نے بروقت اگزٹ پرمٹ جاری نہیں کیا۔سعودی عرب میں مقیم تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے جہدکار بی لکشمن اور ان کی ٹیم نے اس سلسلہ میں کافی کوششیں کیں جس کے بعد راجیا کی لاش ہفتہ کی شام بالاخر ریاض سے حیدرآباد لائی گئی۔ساتھ ہی بھیم ریڈی صدر ایمگرینٹس ویلفیر فورم نے بھی کافی مساعی کی۔وہ قونصل خانہ کے عہدیداروں سے مسلسل رابطہ میں تھے۔راجیا کے اراکین خاندان نے کہاکہ اس کی آخری رسومات اتوار کو انجام دی جائیں گی۔مقامی رکن اسمبلی و وزیر کے ایشور، این آر آئی ڈپارٹمنٹ نے لاش کو آبائی گاوں منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس کا اہتمام کیا۔راجیا کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔راجیا کے خاندان نے اس مشکل گھڑی میں تعاون کرنے پر مقامی لیڈروں ٹی سنجیواریڈی اور پی چندراریڈی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.