ممبئی ، 23 اگست (یو این آئی) ممبئی کے لوک مانیا تلک ٹرمینل اسٹیشن پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب گور کھپور سے آنے والی کشی نگر ایکسپریس کی اے سی بوگی نمبر بی-2 کے ٹوائلٹ میں ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات تقریباً 1.30 بجے پیش آیا جب ٹرین پلیٹ فارم نمبر چار پر
پہنچی۔
صفائی کے عملے نے معمول کی صفائی کے دوران بچے کی لاش کوڑے دان میں خانی کے دوران بچے کی لاش کوڑے دان میں دیکھ کر فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پروٹیکشن فورس اور جی آرپی کی ٹیم موقع پر پہنچی ، لاش کو اپنے قبضے میں لیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے راجواڑی اسپتال روانہ کیا گیا۔