the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
کرناٹک 22 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) کرناٹک کے دھارواڑ شہر کے مضافاتی علاقے میں چہارشنبہ کی صبح ایک  19 سالہ نوجوان لڑکی کی نعش برآمد ہوئی۔ دیہی پولیس نے مقتولہ کی شناخت ذکیہ مُلّا کے طور پر کی ہے جو گاندھی چوک، دھارواڑ کی رہائشی تھی۔ذکیہ نے گزشتہ سال پیرا میڈیکل کورس مکمل کیا تھا اور ملازمت کی تلاش میں تھی۔ اس کی نعش ایک زرعی کھیت میں پائی گئی، چہرے پر چوٹ کے نشانات تھے جبکہ دوپٹہ گلے میں بندھا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ قتل کسی اور مقام پر



ہوا یا نعش کو یہاں لا کر پھینکا گیا۔ معاملہ کی تفتیش کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذکیہ منگل کی شام گھر سے یہ کہہ کر نکلی تھی کہ وہ لیب میں کام کے لئے جا رہی ہے، مگر رات تک واپس نہیں لوٹی۔ گھر والوں نے فون کیا تو موبائل بند ملا اور تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ ملا۔ چہارشنبہ کو پولیس نے گھر والوں کو ذکیہ کی موت کی اطلاع دی۔اس سلسلے میں رورل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.