: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
انڈمان سمندر میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی شہریوں کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی۔ اس سانحہ میں تقریباً 250 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے سمندر میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاپتہ افراد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔اس افسوسناک واقعہ پر اقوام متحدہ کے ہائی
کمشنر برائے مہاجرین اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ کشتی جنوبی بنگلہ دیش کے علاقے ٹیکناف سے روانہ ہوئی تھی اور ملائیشیا جا رہی تھی کہ راستے میں تیز ہواؤں اور بلند سمندری لہروں کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کیا گیا تھا، جو اس سانحے کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔