: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد10فروری (یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو ریاستی ہائی کورٹ نے راحت دی اور نچلی عدالت کی جانب سے ان کوسنائی گئی ایک سال کی قید کی سزا کے فیصلہ پر روک لگادی ہے۔
گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ نے شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں 2015میں منعقدہ بیف فیسٹیول کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر
پولیس نے ان کو گرفتار کرتے ہوئے بولارم پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا تھا تاہم انہوں نے وہاں مبینہ طور پر پولیس عہدیداروں پر حملہ کیاتھا۔
پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ353(سرکاری ملازم پر حملہ کرنا،فرائض کی انجام دہی سے روکنا)اوردفعہ506(دھمکی آمیز رویہ)کے تحت معاملہ درج کیا تھا اور گذشتہ ماہ نچلی عدالت نے راجہ سنگھ ایک سال کی قید کی سنائی تھی۔