: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
منگوڈا حلقہ ضمنی انتخاب کے پس منظر میں بی جے پی قائدین اور کارکنوں نے غنڈہ گردی کا سہارا لیا۔ منگوڈو منڈل پالیویلا میں بی جے پی کارکنوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ بی جے پی کے غنڈوں نے ٹی آر ایس کی صفوں پر اس وقت پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا جب وہ ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر کے روڈ شو میں جا رہے تھے۔ ایٹلا راجندر کی قیادت میں بی جے پی کے غنڈوں نے یہ حملہ
کیا ۔ بی جے پی کے پتھراؤ میں ایم ایل اے پیڈی سدرشن ریڈی، ایم ایل سی پالا راجیشور ریڈی، جے ڈی پی چیرمین جگدیش اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ صرف شکست کے خوف سے بی جے پی کی طرف سے ٹی آر ایس کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا ہے ۔ ایسے وقت میں ٹی آر ایس کارکنوں کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی مایوسی میں اس طرح کی سازشیں کررہی ہے یہ جانتے ہوئے کہ اس ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی جیت ہوگی۔