حیدرآباد، 7 اگسٹ (ذرائع) آرام گھر فلائی اوور پر نوجوان اپنی بائیک سے خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھے گئے- حالیہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹنٹس کرتے ہوئے پکڑے گئے نوجوانوں کے خلاف پولیس نے کارروائی بھی کی، لیکن اس کے باوجود یہ نوجوان اس طرح کے اسٹنٹ کر رہے ہیں۔
نوجوانوں نے نہ صرف اپنی
زندگی کو خطرے میں ڈالا بلکہ دوسرے راہگیروں اور گاڑی چلانے والوں کو بھی پریشانی میں ڈالا۔
صرف ریلز بنانے کے لیے اس طرح کے اسٹنٹ کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کسی نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا ، ٹریفک کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکُوٹی چلاتے نظر آئے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔