ذرائع:
آندھراپردیش کے ضلع باپٹلہ میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گنٹور کے کوریٹاپاڈو کے رہنے والے 21 سالہ شیخ رضوان اور 21 سالہ سی نانی اپنی بائیک پر سوریالنکا بیچ جارہے تھے۔ تاہم بیچ بند ہونے کی
اطلاع پر وہ واپس گنٹور لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران چیرالہ سے گنٹور جانے والی ایک تیز رفتار لاری سے ان کی بائیک ٹکرا گئی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں نوجوان موقع پر ہی فوت ہوگئے۔ حادثہ کی منظرکشی قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔