پٹنہ،٢٨ جولائی (ذرائع) دیہی پٹنہ میں ڈاگ بابو کے نام سے رہائشی سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر انتظامیہ نے متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ یہ سرٹیفکیٹ گزشتہ ہفتہ مسورہی سرکل کے تحت جاری ہوا تھا۔
بہار رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ کے تحت شہری ریسیڈنس سرٹیفکیٹ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
متعلقہ عہدیداروں کے ویریفکیشن کے بعد یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوجاتا ہے۔ ”کتا بابو“ اور ”کتیا دیوی“ کے بیٹے ”ڈاگ بابو“ کی تصویر کے ساتھ جاری سرٹیفکیٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ضلع انتظامیہ نے پیر کے دن بیان جاری کیا کہ معاملہ سامنے آتے ہی 24 جولائی کو ریسیڈنس سرٹیفکیٹ منسوخ کردیا گیا۔