: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ 03 اکتوبر (ایجنسی) بہار کے مختلف اضلاع میں مختلف واقعات میں آٹھ لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی اورکئی دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔ حاجی پور سے موصول رپورٹ کے مطابق ویشالی ضلع کے مختلف پولیس تھانوں میں ایک ہی خاندان میں دو نوجوان سمیت تین افراد کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سہدئی آوٹ پوسٹ (او پی) کے ابراہیم پور گاوں میں
کل دیر شام گھاگھرا نہر میں غسل کرنے کے دوران ایک ہی خاندان کے رشتے میں چچا۔بھتیجے کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت غریبن کمار (14) اور راجا کمار (13) کی شکل میں ہوئی ہے۔ گاوں والوں نے لاش کو نہر سے باہر نکال لیا ہے۔ وہیں شہرتھانہ علاقہ کے ماموں۔ بھانجہ مزار کے نزدیک تالاب میں نہانے کے دوران سات سالہ محمد راجا کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ پولس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کو سپردکردیاہے۔