the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

کونڈا پور میں BRS کے  حضور آباد رکن اسمبلی پاڈی کوشک ریڈی کی رہائش گاہ پر سیریلنگمپلی ایم ایل اے اریکاپوڈی گاندھی کے  پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد نے حملہ کیا، جو بی آر ایس پارٹی  سے حکمران کانگریس میں چلے گئے ہیں۔ ان کے  گھر پر حملے میں  پتھر، انڈے، ٹماٹر اور لاٹھیاں استعمال کی گئی۔  چند کھڑکیوں پر لگے شیشے اور کئی پھولوں کے گملوں کو نقصان پہنچا۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ پولیس مبینہ طور پر خاموش تماشائی بن کر کھڑی رہی



حالانکہ اریکاپوڈی گاندھی کے  پیروکار مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا کر کوشک ریڈی کی رہائش گاہ کے احاطے میں گھس گئے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  کوشک ریڈی نے کہا کہ یہ ان کی زند گی پر حملہ ہے جس کی تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے حوصلہ افزائی کی ہے۔  کیونکہ پولیس جو بڑی تعداد میں وہاں موجود تھی تاکہ حملہ آوروں کو رہائش گاہ  میں داخل ہونے سے روکا جا سکے لیکن جب گاندھی کے  پیروکاروں نے حملہ کیا تو کچھ وہاں سے غائب ہوگئے ۔ اس واقعہ کی ہرش راؤ، کے ٹی آر اور مختلف سیاسی قائدین سخت مذمت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.