: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتراکھنڈ: منگلور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے دوران کئی مسلم ووٹروں پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد امن و امان خراب ہو گیا۔
یہ واقعہ اتراکھنڈ کے لیبرہیڈی گاؤں میں پیش آیا۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ زخمی مسلمان مردوں کو مبینہ طور پر لاٹھیوں سے بری طرح پیٹنے کے بعد ووٹ ڈالے بغیر پولنگ بوتھ سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار بھی نظر آ رہے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے والے کانگریس پارٹی کے امیدوار قاضی محمد نظام الدین نے کہا کہ زخمیوں کے لیے کوئی ایمبولینس
نہیں آئی۔ شرپسند کھلے عام فائرنگ کر رہے ہیں۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ قاضی نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے کوئی ایمبولینس یا کوئی اور اقدامات نہیں کیے گئے۔
اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین صورتحال کا معاملہ ہے۔ گولیاں چلائی گئیں، لوگ زخمی ہوئے، ہمارے امیدوار قاضی نظام الدین نے انہیں علاج کے لیے اسپتال بھیجنے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دی۔ اس قسم کے واقعات دیگر مقامات سے بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ کانگریس کے ووٹروں کو ڈرایا جا رہا ہے اور انہیں بوتھ تک پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ جمہوریت کا قتل اور سنگین صورتحال ہے۔