: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بہار کے پورنیہ سے رکنِ پارلیمنٹ پپو یادو کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر پہلے ان پر چپل پھینکی، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے پارلیمنٹ میں پپو یادو کے مبینہ "رام مندر چندہ چوری" سے متعلق بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر چپل اچھالی۔ اس واقعے کے فوراً بعد پپو یادو کے حامیوں اور وہاں
موجود افراد کے درمیان دھکم پیل شروع ہوگئی، جس سے پریس کانفرنس میں افراتفری مچ گئی۔اسی دوران ایک اور سنگین پیش رفت سامنے آئی، جس میں بتایا گیا کہ ایک نامعلوم شخص چاقو لے کر پپو یادو کی رہائش گاہ پہنچا اور ان پر حملے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے پپو یادو اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ موقع پر موجود لوگوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ حملہ آور کو قابو میں لے لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔