the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کشی نگر، 17 فروری (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع کشی نگر کے نیبوا نورنگیانامی گاؤں میں بدھ کو دیر رات شادی کی ایک تقریب کے دوران کنوئیں کا سلیب ٹوٹنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 12 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، نوجوان اور بچے شامل ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "کشی نگر ضلع کے گاؤں نورنگیا اسکول ٹولہ کے ایک بدقسمت واقعہ میں گاؤں



والوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پربھو شری رام سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹولہ گاؤں کے نورنگیا اسکول میں ہلدی کی مٹکوڑ تقریب کے دوران اچانک کنوئیں کا سلیب ٹوٹ گیا اور 25 سے زائد خواتین، بچیاں اور لڑکیاں کنوئیں میں گر گئے۔ مقامی دیہاتیوں کی مدد سے پولیس موقع پر پہنچی اور سب کو کنوئیں سے نکالا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.