the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/26جون(ایجنسی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے فوجی افسر کی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار میجر نکھل رائے ہانڈا کو پیر کے روز چار دنوں کی پولس حراست میں بھیج دیا ۔ دہلی پولیس نے میجر امت دویدی کی بیوی شیلجا دویدی (32) کے قتل کے الزام میں میجر ہانڈا کو اتوار کے روز میرٹھ کے دورالا سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے میجر ہانڈا کو یہاں لا کر میٹروپولیٹن مجسٹریٹ منیش ترپاٹھی کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ہانڈا سے مزید پوچھ گچھ کے



لئے چار دن کی حراست میں دینے کی اپیل کی ، جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ اس سے پہلے عدالت نے پولیس حراست کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ، لیکن کچھ دیر بعد اس کی منظوری دے دی۔


واضح ر ہے کہ میجر دویدی کی بیوی شیلجا کا ہفتہ کے روز نارائینا میں واقع آر پی ایف چوک کے نزدیک گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم قتل کرکے لاش کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ شام کے وقت خاتون کے شوہر میجر دویدی اپنی بیوی کی گمشدگی درج کرانے تھانے پہنچے ، تو انہیں شیلجا کی موت کے بارے میں پتہ چلا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.