ذرائع:
حیدرآباد کے اپل پولیس اسٹیشن حدود میں اے آر کانسٹیبل سدھیر ریڈی کے بہیمانہ قتل سے شہر میں سنسنی پھیل گئی۔ اتوار کو چِلکانگر کے سائی بابا مندر کے قریب چار نامعلوم افراد نے انہیں روک کر دن دہاڑے چاقوؤں سے حملہ
کرتے ہوئے قتل کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ بتایا جارہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ واقعہ کے بعد اپل اور چِلکانگر علاقوں میں پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے۔