: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی / نوئیڈا/17نومبر(ایجنسی) نوئیڈا سیکٹر 16 میں ہفتہ (17 نومبر) کو ایک دردناک حادثہ ہوا. سیکٹر -16A میں واقع اے پی جے اسکول کی بس صبح صبح حادثے کا شکار ہوگئی۔ معلومات کےمطابق حادثےمیں 12 سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔ اور بس کے ڈرائیور کو شیدید زخم آئے۔ معلومات کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور سبھی بچوں اور ڈرائیور کو نوئیڈا کے سیکٹر
26 واقع کیلاش ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا.
بتایاجارہا ہے کہ بس تیز رفتار میں رجنی گندھا انڈرپاس سے صبح بچوں کو لیکر اسکول کی طرف جارہی تھی۔ انڈر پاس میں ریت پڑی ہوئی تھی۔ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس سے قابو کھو بیٹھا اور توازن بگڑ گیا اور بس ایک پلر سے جاٹکرائی۔ یہ ٹکر اتنی تیز تھی کہ بس کے آگے کاحصہ بری طرح خراب ہوگیا.