ذرائع:
کڑپہ ضلع کے وَلّور منڈل کے پوشپاگیری کے قریب دریائے پینا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آٹھ نوجوان تفریح کے طور پر شارٹ فلم کی شوٹنگ کے لیے دریا پر گئے تھے، تاہم حفاظتی تدابیر
اختیار نہ کرنے کے باعث تین نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، اس حادثے سے مقامی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو دریا سے نکال کر ضروری کارروائی شروع کر دی گئی۔