حیدر آباد 24 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے انسداد بد عنوانی بیور و (اے سی بی) نے جمعہ کے روز ریاست بھر میں تین مختلف مقدمات میں چار سرکاری عہدیداروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پہلے معاملہ میں ، اے سی بی نے گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ
ایم سی) کے زونل آفس سکندر آباد زون میں تعینات اسسٹنٹ سٹی پلانر بی و عمل راؤ کو گرفتار کیا، جو دوا پارٹمنٹ عمارتوں کے لئے " آکو پنسی سرٹیفکیٹ " جاری کرنے کے عوض 8 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا تھا۔
وہ پہلے ہی چار لاکھ روپے وصول کر چکا تھا اور بقیہ چار لاکھ روپے لیتے ہوئے پکڑا گیا۔