the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
ذرائع:

حیدرآباد: شہر کے بالانگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں آئی ڈی پی ایل بس اسٹاپ کے قریب 39 سالہ غفار نامی نوجوان پر نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے اسے بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ غفار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور نعش



کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں دو دیگر قتل کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم سے حیدرآباد کا امن و امان متاثر ہو رہا ہے اور پولیس کو فوری طور پر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.