: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اوڈیشہ کے بارگڑھ ضلع میں پیر کو چونا پتھر لے جانے والی مال ٹرین کی کم از کم پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ جب کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، واقعے کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔ یہ اوڈیشہ کے بالاسور میں تین ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے تین دن بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 275 افراد ہلاک
اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
ہندوستانی ریلوے نے وضاحت کی ہے کہ پیر کو اڈیشہ کے بارگڑھ میں پٹڑی سے اترنے والی مال ٹرین ایک نجی سیمنٹ فیکٹری کے ذریعہ چلائی گئی تھی، انہوں نے مزید کہا، "اس معاملے میں ریلوے کا کوئی کردار نہیں ہے۔" اس میں کہا گیا، "تمام بنیادی ڈھانچہ بشمول رولنگ اسٹاک، انجن، ویگن، ٹرین کی پٹریوں کی دیکھ بھال ایک نجی سیمنٹ کمپنی کر رہی ہے۔"